پانی کا نامناسب استعمال اور آبی ذخائر کی کمیابی مستقبل قریب میں زرعی شعبہ کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے، احمد جواد

اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی) وفاق ایوانہائے صنعت وتجارت پاکستان ( ایف پی سی سی آئی ) کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین احمد جواد نے کہا ہے کہ پانی کا نامناسب استعمال اور آبی ذخائر کی کمیابی مستقبل قریب میں زرعی شعبہ کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔ پانی ذخیرہ کرنے کے وسائل کی کمی کی وجہ سے گذشتہ 30 سال کے دوران پاکستان کی معیشت کو کھربوں …

اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی) وفاق ایوانہائے صنعت وتجارت پاکستان ( ایف پی سی سی آئی ) کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین احمد جواد نے کہا ہے کہ پانی کا نامناسب استعمال اور آبی ذخائر کی کمیابی مستقبل قریب میں زرعی شعبہ کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔ پانی ذخیرہ کرنے کے وسائل کی کمی کی وجہ سے گذشتہ 30 سال کے دوران پاکستان کی معیشت کو کھربوں ڈالرکا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ بدھ کو”اے پی پی “ سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے احمد جواد نے کہا کہ پاکستان کو ہر دس سال کے بعد آبی ذخائر کے منصوبوں پر نظرثانی کرنا چاہئے تاکہ بارش اور پہاڑوں پر برف پگھلنے سے دریاﺅں اور ندی نالوں میں آنے والے پانی کو سمندر میںگرنے سے بچایا جاسکے۔

مزید خبریں

Leave a Reply