سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی کے درمیان ملاقات

ریاض ۔ 21 جون (اے پی پی) سعودی عرب اورعراق نے انتہا پسندی سے نمٹنے، دہشت گردی اور اس کی تمام شکلوں سے جنگ اور دہشت گردی کے مالی ذرائع کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں میں تیزی لانے پر اتفاق کیا ہے۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی کے درمیان ریاض میں ہونے والی ملاقات میں یہ اتفاق رائے ہوا ہے۔انھوں …

ریاض ۔ 21 جون (اے پی پی) سعودی عرب اورعراق نے انتہا پسندی سے نمٹنے، دہشت گردی اور اس کی تمام شکلوں سے جنگ اور دہشت گردی کے مالی ذرائع کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں میں تیزی لانے پر اتفاق کیا ہے۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی کے درمیان ریاض میں ہونے والی ملاقات میں یہ اتفاق رائے ہوا ہے۔انھوں نے نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان مذہب ، بھائی چارے اور اچھے ہمسائیگی کے تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا ۔دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملاقات کے بعد جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ انھوں نے طرفین کے درمیان پائے جانے والے تعمیری رویے ، موجودہ سیاسی صورت حال ،عرب اور اسلامی اقوام کو درپیش سکیورٹی کے چیلنجز سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply