لزبن ۔ 21 جون (اے پی پی) پرتگال کے پہاڑی جنگلات میں بھڑکنے والی آگ اب تک 64 جانیں نگل چکی ہے جو اس ملک میں اب تک کی کسی بھی آتش زدگی سے ہونے والا سب سے بڑا جا نی نقصان ہے۔ غیر ملکی خبررسا ں ادارے کے مطابق پرتگال کے فائر فائٹرز نے دعوی کیا ہے کہ کہا ہے کہ انہیں آگ پر کافی حد تک کنٹرول حاصل …
پرتگال تاریخ کی سب سے بڑی آگ تاحال بے قابو ،ہلاک ہونے والوں کی تعداد 64 ہو گئی

مزید خبریں
لزبن ۔ 21 جون (اے پی پی) پرتگال کے پہاڑی جنگلات میں بھڑکنے والی آگ اب تک 64 جانیں نگل چکی ہے جو اس ملک میں اب تک کی کسی بھی آتش زدگی سے ہونے والا سب سے بڑا جا نی نقصان ہے۔ غیر ملکی خبررسا ں ادارے کے مطابق پرتگال کے فائر فائٹرز نے دعوی کیا ہے کہ کہا ہے کہ انہیں آگ پر کافی حد تک کنٹرول حاصل ہوگیا ہے جب کہ وزیر اعظم انٹونیو کوسٹا نے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے نظام کی کارکردگی پر جواب طلب کیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ پیڈروگیوگرانڈے کے پہاڑی علاقے میں ہلاک ہونے والے زیادہ تر لوگ اپنی کاروں میں سوار تھے اور وہ آگ میں گھرے علاقے سے نکلنے کی کوشش میں شعلوں کی لپیٹ میں آ گئے۔متاثرہ علاقے میں ایک ہزار سے زیادہ فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ 85 فی صد آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔







