ریاض ۔ 21 جون (اے پی پی) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بدھ کی علی الصباح ایک شاہی فرمان جاری کیا ہے جس میں شہزادہ محمد بن نائف کو ولی عہد کے منصب سے ہٹا کر ان کی جگہ اپنے بیٹے شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کو ولی عہد مقرر کردیا گیا۔شہزادہ سلمان کے پاس نئی ذمہ داری کے ساتھ وزیر دفاع کا عہدہ بھی برقرار رہے …
شہزادہ محمد بن نائف بر طرف ،شہزاد محمد کو سعودی عرب کا نیا ولی عہد مقرر کر دیا گیا

مزید خبریں
ریاض ۔ 21 جون (اے پی پی) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بدھ کی علی الصباح ایک شاہی فرمان جاری کیا ہے جس میں شہزادہ محمد بن نائف کو ولی عہد کے منصب سے ہٹا کر ان کی جگہ اپنے بیٹے شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کو ولی عہد مقرر کردیا گیا۔شہزادہ سلمان کے پاس نئی ذمہ داری کے ساتھ وزیر دفاع کا عہدہ بھی برقرار رہے گا اور وہ نائب وزیر اعظم بھی ہوں گے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی سکسیشن کمیٹی کے 34 میں سے 31 ارکان نے شہزادہ محمد بن سلمان کے ولی عہد مقرر کرنے کے فیصلے کی توثیق کی ہے۔ شاہی فرمان کے مطابق آج شب تراویح کے بعد نئے ولی عہد سے اظہار وفاداری کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ شاہی فرمان کے مطابق شاہ سلمان نے شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف کو وزیر داخلہ جبکہ احمد بن محمد السالم کو نائب وزیر داخلہ مقرر کیا ہے۔







