اسلام آباد۔16مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے پاک بھارت جنگ بندی سمیت علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیراعظم نے کشیدگی میں کمی میں برطانیہ کے تعمیری کردار کو سراہا۔ انہوں نے دوطرفہ تعلقات کا بھی …
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کی ملاقات، پاک بھارت جنگ بندی سمیت علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔16مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے پاک بھارت جنگ بندی سمیت علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔
نائب وزیراعظم نے کشیدگی میں کمی میں برطانیہ کے تعمیری کردار کو سراہا۔ انہوں نے دوطرفہ تعلقات کا بھی جائزہ لیا اور تعلقات کو مضبوط بنانے اور اقتصادی اور تجارتی تعاون کو بڑھانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔








