کراچی ۔ 21 جون (اے پی پی)پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے بدھ کے روز مندی کے بادل چھٹ گئے،کاروباری تیزی کے سبب کے ایس ای100انڈیکس ایک با ر پھر45ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گیا جبکہ سرمائے کے مجموعی حجم میں77ارب سے زائد روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ، کاروباری لین دین بھی منگل کی نسبت تقریبا5کروڑ شیئرز زائد رہا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روز …
کے ایس ای100انڈیکس ایک بار پھر 45 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہوگیا

مزید خبریں
کراچی ۔ 21 جون (اے پی پی)پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے بدھ کے روز مندی کے بادل چھٹ گئے،کاروباری تیزی کے سبب کے ایس ای100انڈیکس ایک با ر پھر45ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گیا جبکہ سرمائے کے مجموعی حجم میں77ارب سے زائد روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ، کاروباری لین دین بھی منگل کی نسبت تقریبا5کروڑ شیئرز زائد رہا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روز کارو بار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان غالب دیکھا گیا ،بینکنگ ،توانائی ،اسٹیل اور گیس سیکٹرز سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں نئی سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 45764پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا تھا، کاروبار کے اختتام تک انڈیکس اس سطح انڈیکس45400پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیامگر مارکیٹ مثبت زون میں بند ہوئی۔ اس طرح کے ایس ای100انڈیکس 45000،45100 ،45200،45300اور45400پوائنٹس کی 5بالائی حد عبور کرنے میں کامیاب رہا۔ اسٹاک ماہرین کے مطابق عید کی طویل چھٹیوں میں رول اوور ویک چھوٹا ہونے کے سبب آئندہ دنوں میں ٹریڈنگ والیم میں کمی واقع ہو سکتی ہے جبکہ عید الفطر کی تعطیلات کے بعد ہی مارکیٹ اپنی درست سمت کا تعین کرے گی ۔








