غذائی مصنوعات، مشینری اور تیل کی درآمدات میں 32 فیصد اضافہ،جولائی تا مئی2016-17ءکے دوران 26.42 ارب ڈالر کی درآمدات کی گئی ، ادارہ برائے شماریات پاکستان

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) رواں مالی سال2016-17ءمیں غذائی مصنوعات، مشینری اور تیل کی درآمدات میں 32فیصد کا اضافہ ہوا ہے اورجولائی تا مئی2016-17ءکے دوران 26.42 ارب ڈالر کی درآمدات کی گئی ہیں۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی گیارہ ماہ کے دوران غذائی مصنوعات ، مشینری اور تیل کی درآمدا ت مجموعی قومی درآمدات کے 54.4 …

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) رواں مالی سال2016-17ءمیں غذائی مصنوعات، مشینری اور تیل کی درآمدات میں 32فیصد کا اضافہ ہوا ہے اورجولائی تا مئی2016-17ءکے دوران 26.42 ارب ڈالر کی درآمدات کی گئی ہیں۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی گیارہ ماہ کے دوران غذائی مصنوعات ، مشینری اور تیل کی درآمدا ت مجموعی قومی درآمدات کے 54.4 فیصد تک بڑھ گئیں۔ رپورٹ کے مطابق پٹرولیم گروپ کی درآمدات گذشتہ مالی سال کی درآمدا ت کے مقابلہ میں32.6 فیصد تک بڑھ گئیں جبکہ مشینری کی درآمدات میں39.97 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور غذائی مصنوعات کی درآمدآت میں 16فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس طرح مجموعی طور پر غذائی مصنوعات ، مشینری اور تیل کی درآمدات میں گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں32فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply