27.4 C
Islamabad
اتوار, مئی 25, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان نیوی میں بطور شارٹ سروس کمیشن آفیسر اور ٹیکنیکل اور نان...

پاکستان نیوی میں بطور شارٹ سروس کمیشن آفیسر اور ٹیکنیکل اور نان ٹیکنیکل سیلرزبھرتیوں کا عمل جاری

- Advertisement -

مظفر آباد۔ 21 مئی (اے پی پی):پاکستان نیوی میں بطور شارٹ سروس کمیشن آفیسر اور ٹیکنیکل اور نان ٹیکنیکل سیلرزبھرتیوں کا عمل جاری ہے۔ آزاد کشمیر کے بہادر اور غیور نوجوان جو کئی دہائیوں سے سرزمین پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کے لیے اپنی نسلوں کی قربانیاں دے رہے ہیں جو اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہیں یہ ان کے لیے اپنی مادر وطن میں خدمات کے لیے بہترین موقع پاکستان نیوی میں شارٹ سروس کمیشن آفیسر اور ٹیکنیکل اور نان ٹیکنیکل سیلرز کی بھرتیاں جاری ہیں اور یکم جون 2025 تک رجسٹریشن کا عمل جاری رہے گا۔

ملازمت کے خواہاں امیدواروں کے لیے اپنے بنیادی کاغذات میں شناختی کارڈ، پشتی سرٹیفکیٹ، ڈومیسائل سرٹیفکیٹ اور میٹرک انٹر مارک شیٹ اور آفیسرز کے لیے متعلقہ شعبے کے لیے ڈگری کا ہونا ضروری ہے سیلر کیٹگری میں عمر کی مقررہ حد یکم ستمبر تک 16 سے 20 سال ہے اور اس کے علاوہ ازاد کشمیر کے دور دراز علاقہ جات جس میں نیلم،اٹھمقام ،شاردہ کیل ،لیپا ، ہٹیاں ،حویلی عباس پور ،ھجیرا ، اور نکیال فتح پور تھکیالہ کے لیے عمر کی مقرہ حد میں ایک سال جبکہ نمبرات کی حد میں 15 فیصد کی خصوصی رعایت بھی حاصل ہے۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ پاکستان نیوی کی ریکروٹمنٹ ٹیم وقتاً فوقتا ًمختلف کالجز اور یونیورسٹیز میں جا کر پاکستان نیوی کے بارے میں آگاہی فراہم کرتی ہیں۔اللہ کے فضل و کرم سے کشمیری عوام کی امنگوں کے عین مطابق آزاد کشمیر مظفراباد میں بھرتی دفتر کا قیام بھی عمل میں آگیا ہے جو پچھلے سات سال سے مکمل فعال اور تمام ریکروٹمنٹ کے عمل کو ایک ہی چھت تلے مکمل پراسس کر رہا ہے کے جو کشمیری عوام کے لیے پاکستان نیوی کا ایک تحفہ ہے۔

پاکستان نیوی افس جو کہ مظفراباد میں وزیراعظم ہاؤس کے بالمقابل جلال اباد میں واقع ہے اپ کو مکمل معلومات اور آگاہی کے لیے ہمہ وقت دستیاب اور تیار ہیں۔ معلومات اور آگاہی کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔05822920930 اپنے اور اپنی انے والی نسلوں کے بہتر اور باوقار مستقبل کے لیے اس فورس کا حصہ بنیے اور ملک و قوم کی ترقی اور وقار میں اپنا کردار ادا کیجیے۔پاکستان نیوی کے متعلق مزید معلومات اور اگاہی کے لیے پاکستان نیوی کی ویب سائٹ Www. joinpaknavy. gov. pk ملاحظہ کیجئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599710

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں