آئی سی سی نے 2016ءسے 2023ءتک کیلئے نئے مالیاتی ماڈل کی منظوری دے دی

لندن ۔ 23 جون (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت کو آئی سی سی ریوینیو میں سے سب سے زیادہ حصہ دے کر چپ کرا دیا، ورلڈ گورننگ باڈی نے 2016ءسے 2023ءتک کیلئے نئے مالیاتی ماڈل کی منظوری دے دی جس میں سب سے زیادہ حصہ بھارت کا رکھا گیا ہے، اسی دوران بھارت کو 405 ملین ڈالرز جبکہ پاکستان سمیت سات ممالک کو 128 …

لندن ۔ 23 جون (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت کو آئی سی سی ریوینیو میں سے سب سے زیادہ حصہ دے کر چپ کرا دیا، ورلڈ گورننگ باڈی نے 2016ءسے 2023ءتک کیلئے نئے مالیاتی ماڈل کی منظوری دے دی جس میں سب سے زیادہ حصہ بھارت کا رکھا گیا ہے، اسی دوران بھارت کو 405 ملین ڈالرز جبکہ پاکستان سمیت سات ممالک کو 128 ملین ڈالرز ملیں گے۔ آئی سی سی نے سالانہ جنرل اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا۔ آئی سی سی بورڈ کا سالانہ جنرل اجلاس لندن میں منعقد ہوا جس میں آئی سی سی نے بھارت کو آمدنی میں سب سے زیادہ حصہ دینے کا فیصلہ کیا، آئی سی سی نے اپریل میں منعقدہ اجلاس میں بھارت کو نئے مالیاتی ماڈل کے تحت دوسرے ممالک کے بورڈز سے 100 ملین ڈالرز اضافی دینے کا فیصلہ کیا تھا جس پر بھارت نے نئے مالیاتی ماڈل کو منظور کرنے سے بھی انکار کر دیا تھا، بعد ازاں دو اجلاسوں میں بھی بھارت اپنی بات پر ڈٹا رہا کہ اس کا آمدنی میں زیادہ حصہ رکھا جائے، چنانچہ ورلڈ گورننگ باڈی نے اس کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے اور اسے 2016ءسے 2023ءکے ریوینیو میں سے 405 ملین ڈالرز دینے کا فیصلہ کیا

Leave a Reply