اسلام آباد۔23مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فون پر گفتگوکی۔ جمعہ کو دفتر خارجہ کے مطابق دونوں راہنمائوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ …
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد۔23مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فون پر گفتگوکی۔
جمعہ کو دفتر خارجہ کے مطابق دونوں راہنمائوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لیا۔
انہوں نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے موجودہ علاقائی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔








