لندن ۔ 24 جون (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انٹرنیشنل کرکٹ میں نئے قوانین کی منظوری دے دی، فٹ بال کی طرح اب ایمپائرز کرکٹ میں بھی دوران میچ جھگڑا کرنے والے کھلاڑیوں کو میدان سے باہر بھیج سکیں گے، ایمپائر کال پر ایل بی ڈبلیو ریویو ضائع نہیں ہو گا، ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں میں بھی ڈی آر ایس کے نفاذ کی منظوری دی …
آئی سی سی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں نئے قوانین کی منظوری دے دی
مزید خبریں
لندن ۔ 24 جون (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انٹرنیشنل کرکٹ میں نئے قوانین کی منظوری دے دی، فٹ بال کی طرح اب ایمپائرز کرکٹ میں بھی دوران میچ جھگڑا کرنے والے کھلاڑیوں کو میدان سے باہر بھیج سکیں گے، ایمپائر کال پر ایل بی ڈبلیو ریویو ضائع نہیں ہو گا، ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں میں بھی ڈی آر ایس کے نفاذ کی منظوری دی گئی ہے، نئے قوانین کا اطلاق رواں برس یکم اکتوبر سے ہو گا۔ آئی سی سی نے لندن میں منعقدہ سالانہ جنرل اجلاس میں انٹرنیشنل کرکٹ میں نئے قوانین کی منظوری دی۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ورلڈ گورننگ باڈی کے سالانہ جنرل اجلاس میں انٹرنیشنل کرکٹ میں نئے قوانین کی باضابطہ طور پر منظوری دی گئی ہے جن میں ایمپائرز کو یہ اختیار مل گیا ہے








