اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) رواں سال 2017ء کے دوران انڈونیشیا کو کی جانے والی ملکی برآمدات میں 86 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے اور جنوری تا اپریل 2017ءکے دوران انڈونیشیا کو 91 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی ہیں جبکہ گزشتہ سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران برآمدات کا حجم 49 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا تھا۔ وزارت تجارت کی رپورٹ کے مطابق رواں سال …
رواں سا ل کے دوران انڈونیشیا کو کی جانے والی ملکی برآمدات میں 86 فیصد کا نمایاں اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) رواں سال 2017ء کے دوران انڈونیشیا کو کی جانے والی ملکی برآمدات میں 86 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے اور جنوری تا اپریل 2017ءکے دوران انڈونیشیا کو 91 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی ہیں جبکہ گزشتہ سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران برآمدات کا حجم 49 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا تھا۔ وزارت تجارت کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے دوران کینو کی برآمدات 48 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ گزشتہ سال کینو کی برآمدات 20 ملین ڈالرز رہی تھیں۔








