نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی ازبکستان کے وزیرِ خارجہ سیدوف بختییار ادیلووِچ سے ٹیلیفون پر گفتگو

اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیرِ خارجہ سیدوف بختییار ادیلووِچ سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ ہفتہ کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے ازبکستان،افغانستان،پاکستان (یو اے پی) ریلوے لائن منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس اہم منصوبے کے فریم ورک معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے اورافغان …

اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیرِ خارجہ سیدوف بختییار ادیلووِچ سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

ہفتہ کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے ازبکستان،افغانستان،پاکستان (یو اے پی) ریلوے لائن منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔

انہوں نے اس اہم منصوبے کے فریم ورک معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے اورافغان قیادت سے مشاورت کے ساتھ اس کی دستخطی تقریب کےانعقاد کے انتظامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔