سرگودھا۔ 01 جون (اے پی پی):حکومتِ پنجاب کی جانب سے بچوں اور شہریوں کے تحفظ کیلئے عید کے ایام میں جھولوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا احسن فیصلہ کیا گیا ہے ۔عیدالاضحیٰ کے دوران عارضی نصب ہونے والے مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد کر دی گئی تاکہ بچے کسی بڑے حادثہ سے بچ سکیں۔ اس سلسلہ میں پارکس میں مستقل نصب مکینیکل جھولوں کیلئے ضلعی انتظامیہ سے فٹس سرٹیفیکیٹ …
عیدالاضحی کے ایام میں جھولوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ کا حصول لازمی قرار دے دیا گیا

مزید خبریں
سرگودھا۔ 01 جون (اے پی پی):حکومتِ پنجاب کی جانب سے بچوں اور شہریوں کے تحفظ کیلئے عید کے ایام میں جھولوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا احسن فیصلہ کیا گیا ہے ۔عیدالاضحیٰ کے دوران عارضی نصب ہونے والے مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد کر دی گئی تاکہ بچے کسی بڑے حادثہ سے بچ سکیں۔
اس سلسلہ میں پارکس میں مستقل نصب مکینیکل جھولوں کیلئے ضلعی انتظامیہ سے فٹس سرٹیفیکیٹ کا حصول لازمی قرار دے دیا گیا ۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنرز کو حکم نامے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں تاکہ کسی بھی قسم کی ناگہانی سے بچا جا سکے ۔








