نیشنل کمیشن فار مینارٹیز رائٹس کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے،البرٹ ڈیوڈ

اسلام آباد۔1جون (اے پی پی):معروف سیاسی و سماجی رہنما اور سابق ممبر قومی اقلیتی کمیشن البرٹ ڈیوڈ نے کہا ہے کہ نیشنل کمیشن فار مینارٹیز رائٹس کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے،نیشنل کمیشن فار مینارٹیز رائٹس حکومت، ریاست اور اقلیتوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گا ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کمیشن کے قیام سے نہ صرف اقلیتوں کو درپیش مسائل کے حل کی …

اسلام آباد۔1جون (اے پی پی):معروف سیاسی و سماجی رہنما اور سابق ممبر قومی اقلیتی کمیشن البرٹ ڈیوڈ نے کہا ہے کہ نیشنل کمیشن فار مینارٹیز رائٹس کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے،نیشنل کمیشن فار مینارٹیز رائٹس حکومت، ریاست اور اقلیتوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گا ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کمیشن کے قیام سے نہ صرف اقلیتوں کو درپیش مسائل کے حل کی جانب اہم پیش رفت ہو گی بلکہ متعدد ایشوز کو آئین پاکستان اور بین الاقوامی قوانین کے تناظر میں بہتر طور پرآگے بڑھایا جا سکے گاجبکہ کمیشن کے قیام سے پاکسان کا مثبت تشخص عالمی دنیا میں ابھرے گا ۔

انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان کے مطابق اقلیتوں کو برابر کے حقوق دینے کے لیے اس کمیشن کا قیام ایک اہم پیش رفت ہے جو آئینی حقوق کے حصول اور مساوات کو پروان چڑھانے میں اہم ثابت ہوگا ۔ان کا کہنا تھا بعض متنازعہ مسائل کے حل کے لیے کوئی پلیٹ فارم نہیں تھا جس کی وجہ سے کئی پیچیدگیاں پیدا ہو جاتی تھیں تا ہم اس کمیشن کے قیام سے مسائل کو حل کرنے میں مدد مل سکے گی

،اقلیتوں سے متعلقہ امور اور رپورٹس جن کا ہمیں بین الاقوامی سطح پر سامنا کرنا پڑتا تھا ،ان کا بھی اس کمیشن کے قیام کے بعد مثبت انداز میں رد عمل دیا جا سکے گا اور یہ کمیشن ان امور پر ریاست کی بہتر انداز میں نمائندگی کر سکے گا ۔