امسال گندم کی 20.2ملین ٹن پیداوار 70 سالہ تاریخ کا ایک ریکارڈ ہے، سیکرٹری زراعت

راولپنڈی۔ 28 جون (اے پی پی) سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود نے کہا ہے کہ امسال گندم کی پیداوار 20.2ملین ٹن 70 سالہ تاریخ کا ایک ریکارڈ ہے، سیکرٹری زراعت نے کام چور اور نکمے افسران کو خبردار کیا کہ 30 جون تک اہداف حاصل نہ کرنے والے افسران اپنے بوریا بستر باندھ لیں۔ایک اجلاس کی صدارت کے موقع پر انہوں نے کہا کہ کپاس کی کاشت کے ہدف کے …

راولپنڈی۔ 28 جون (اے پی پی) سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود نے کہا ہے کہ امسال گندم کی پیداوار 20.2ملین ٹن 70 سالہ تاریخ کا ایک ریکارڈ ہے، سیکرٹری زراعت نے کام چور اور نکمے افسران کو خبردار کیا کہ 30 جون تک اہداف حاصل نہ کرنے والے افسران اپنے بوریا بستر باندھ لیں۔ایک اجلاس کی صدارت کے موقع پر انہوں نے کہا کہ کپاس کی کاشت کے ہدف کے حصول کےلئے فیلڈ میں جاری سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے اور تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ کاشتکاروں کو نہری پانی اور ٹیو ب ویل کےلئے بجلی کی فراہمی کے سلسلہ میں درپیش مسائل کا فوراً ازالہ کیا جائے۔ کسان کارڈ کےلئے کاشتکاروں کی رجسٹریشن اور مٹی کے نمونہ جات حاصل کرنے کے عمل میں مزید تیزی لائی جائے۔

مزید خبریں

Leave a Reply