شام ، دمشق سٹاکایکسچینج 6 ماہ کی بندش کے بعد دوبارہ کھل گئی

اسلام آباد۔3جون (اے پی پی):شام میں سٹاک ایکسچینج چھے ماہ کی بندش کے بعد دوبارہ کھل گئی۔ العربیہ کے مطابق دمشق سیکیورٹیز ایکس چینج میں 6ماہ کی بندش کے بعدتجارت دوبارہ شروع ہو گئی ہے کیونکہ شام کے نئے رہنما تقریباً 14 سال کی خانہ جنگی کے بعد ملک کی تباہ حال معیشت کو سہارا دینے اور تعمیرِ نو شروع کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ سٹاک ایکس چینج اس افراتفری …

اسلام آباد۔3جون (اے پی پی):شام میں سٹاک ایکسچینج چھے ماہ کی بندش کے بعد دوبارہ کھل گئی۔ العربیہ کے مطابق دمشق سیکیورٹیز ایکس چینج میں 6ماہ کی بندش کے بعدتجارت دوبارہ شروع ہو گئی ہے کیونکہ شام کے نئے رہنما تقریباً 14 سال کی خانہ جنگی کے بعد ملک کی تباہ حال معیشت کو سہارا دینے اور تعمیرِ نو شروع کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

سٹاک ایکس چینج اس افراتفری کے دنوں میں بند ہو گئی تھی جس کے نتیجے میں سابق صدر بشار الاسد کو معزول کر دیا گیا تھا۔دوبارہ افتتاح کی تقریب میں شرکت کرنے والے شام کے وزیرِ خزانہ محمد یسر برنیۃ نے کہا، یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ ملک کی معیشت بحال ہونے لگی ہے اور سٹاک ایکسچینج "ایک نجی کمپنی کے طور پر کام کرے گی اور شام کی اقتصادی ترقی کے لیے ایک حقیقی مرکز کے طور پر خدمات انجام دے گی جس کی ڈیجیٹل معیشت پر مضبوط توجہ ہو گی۔

انہوں نے کہا، ملک کے نئے رہنما کاروباری معاملات کو آسان بنانے اور سرمایہ کاری کے امید افزا مواقع کے لیے دروازے کھولنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔واضح رہے سٹاک ایکس چینج کے دوبارہ کھلنے کا اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب شام کے مالیاتی نظام پر بین الاقوامی پابندیاں کم ہونےلگی ہیں۔ امریکہ اور یورپ دونوں نے گذشتہ ماہ شام پر عائد وسیع پابندیاں ہٹانے کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں