اسلام آباد۔4جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کی صدارت کرتے ہوئے جماعت دہم کے بورڈ امتحانات میں A-1 گریڈ حاصل کرنے والی 22 ہونہار طالبات کو فی کس 25 ہزار روپے کے نقد انعامات سے نوازا۔یہ تقریب اس لحاظ سے یادگار رہی کہ پہلی بار تمام نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والی طالبات …
وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کی زیرصدارت کے پی ٹی میں تقریب، ہونہار طالبات کو نقد انعامات سے نوازا

مزید خبریں
اسلام آباد۔4جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کی صدارت کرتے ہوئے جماعت دہم کے بورڈ امتحانات میں A-1 گریڈ حاصل کرنے والی 22 ہونہار طالبات کو فی کس 25 ہزار روپے کے نقد انعامات سے نوازا۔یہ تقریب اس لحاظ سے یادگار رہی کہ پہلی بار تمام نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والی طالبات تھیں۔ وزیر بحری امور نے اساتذہ کی محنت و لگن کو بھی سراہا جن کی رہنمائی سے طالبات نے شاندار کامیابیاں حاصل کیں اور انہیں بھی کیش انعامات دیئے گئے۔
اپنے خطاب میں جنید انوار چوہدری نے نوجوان نسل کی قومی ترقی میں اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں۔ یہی نوجوان کل کے رہنما ہوں گے اور مختلف شعبہ ہائے زندگی میں ملک و قوم کی خدمت کریں گے۔تقریب میں کے پی ٹی انڈسٹریل ہوم کمپیوٹر سینٹر کیماڑی کی فارغ التحصیل طالبات کو اسناد بھی دی گئیں۔وفاقی وزیر نے خواتین کے لیے قائم اس کمپیوٹر سینٹر کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس ادارے کی بدولت خواتین کو ڈیجیٹل تعلیم فراہم کرنا ممکن ہوا ہے جو ان کے روزگار کے مواقع بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
انہوں نے اپنے خطاب میں میڈیا کے مثبت کردار اور کمیونٹی کی شمولیت کو بھی سراہا۔ خاص طور پر میڈیا کی جانب سے بیرونی پراپیگنڈا کا موثر جواب دینے پر تعریف کی اور کہا کہ پاکستان کی عوام، میڈیا اور مسلح افواج کے درمیان اتحاد ہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے جسے بیرونی قوتیں ختم نہیں کر سکتیں۔








