کراچی ۔29 جون (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 379.54 پوائنٹس کے اضافے سے 46711.18 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 88 ارب 79 کروڑ 91 لاکھ 2 ہزار 1 روپے کا اضافہ ہوگیا تاہم تجارتی حجم میں 74 کروڑ 68 لاکھ 15 ہزار 945 روپے کی کمی رونماءہوئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں بھی …
پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان، 100 انڈیکس 379.54 پوائنٹس کے اضافے سے 46711.85 پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
کراچی ۔29 جون (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 379.54 پوائنٹس کے اضافے سے 46711.18 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 88 ارب 79 کروڑ 91 لاکھ 2 ہزار 1 روپے کا اضافہ ہوگیا تاہم تجارتی حجم میں 74 کروڑ 68 لاکھ 15 ہزار 945 روپے کی کمی رونماءہوئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں بھی 10 کروڑ 74 لاکھ 66 ہزار 360 حصص کی مندی رہی۔تفصیلات کے مطابق عید الفطر اور ہفتہ وار تعطیلات کے بعد جمعرات کو پی ایس ایکس میں کاروبار کا آغاز ہوا۔ نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز پی ایس ایکس میں حصص کی خرید و فروخت تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 379.54 پوائنٹس کے اضافے سے 46711.85 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 269.13 پوائنٹس کی تیزی سے 24445.18 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 190.18 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 499.76 پوائنٹس کی تیزی رونماءہوئی۔








