وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا ممتاز میڈیا گروپ کا دورہ، ایڈیٹر ڈیلی ممتاز طارق محمود سمیر سے ان کے برادر نسبتی محمد اسلم کی وفات پر تعزیت کا اظہار

81
Federal Minister of Information
Federal Minister of Information

اسلام آباد۔4جون (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے بدھ کے روز ممتاز میڈیا گروپ اور ان کے دفاتر کا دورہ کیا اور ایڈیٹر ڈیلی ممتاز طارق محمود سمیر سے ان کے برادر نسبتی محمد اسلم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

بعد ازاں وفاقی وزیر اطلاعات نے ڈیلی ممتاز کے عملے سے ملاقات کی اور میڈیا سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ممتاز میڈیا گروپ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر نے پاک بھارت جنگ میں ممتاز میڈیا گروپ سمیت دیگر میڈیا کے کردار کو بھی سراہا۔ قبل ازیں ممتاز میڈیا گروپ آمد پر سی ای او ممتاز میڈیا گروپ احسن طارق نے وفاقی وزیر اطلاعات کا استقبال کیا۔