کراچی ۔30 جون (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 146.56 پوائنٹس کی کمی سے 46565.29 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 16 ارب 55 کروڑ 12 لاکھ 26 ہزار 887 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ خرید و فروخت میں بھی 4 کروڑ 82 لاکھ 99 ہزار 200 حصص کی تیزی رہی تاہم تاہم تجارتی حجم میں …
پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان، 100 انڈیکس 146.56 پوائنٹس کی کمی سے 46565.29 پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
کراچی ۔30 جون (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 146.56 پوائنٹس کی کمی سے 46565.29 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 16 ارب 55 کروڑ 12 لاکھ 26 ہزار 887 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ خرید و فروخت میں بھی 4 کروڑ 82 لاکھ 99 ہزار 200 حصص کی تیزی رہی تاہم تاہم تجارتی حجم میں 3 ارب 19 کروڑ 98 لاکھ 28 ہزار 540 روپے کی کمی رونماءہوئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری جمعہ کو پی ایس ایکس میں حصص کی فروخت کے دباﺅ اور مارکیٹ کریکشن کے باعث مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 146.56 پوائنٹس کی کمی سے 46565.29 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 194.34 پوائنٹس کی مندی سے 24250.84 پوائنٹس پر بند ہوا۔








