لندن ۔ 30 جون (اے پی پی) جوہانہ کونٹا، کیرولین وزنیاکی، ہیتھر واٹسن اور کیرولینا پلسکووا نے ایسٹ بورن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ تفصیلات کے مطابق ایسٹ بورن میں جاری ویمنز سنگلز مقابلوں کے پہلے کوارٹر فائنل میں برطانیہ کی جوہانہ کونٹا نے ٹاپ سیڈڈ جرمنی کی اینجلیق کربر کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، ان کی جیت کا سکور 6-3 اور 6-4 رہا۔ دوسرے …
جوہانہ کونٹا اور کیرولین وزنیاکی ایسٹ بورن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں داخل
لندن ۔ 30 جون (اے پی پی) جوہانہ کونٹا، کیرولین وزنیاکی، ہیتھر واٹسن اور کیرولینا پلسکووا نے ایسٹ بورن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ تفصیلات کے مطابق ایسٹ بورن میں جاری ویمنز سنگلز مقابلوں کے پہلے کوارٹر فائنل میں برطانیہ کی جوہانہ کونٹا نے ٹاپ سیڈڈ جرمنی کی اینجلیق کربر کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، ان کی جیت کا سکور 6-3 اور 6-4 رہا۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی نے سیکنڈ سیڈڈ رومانیہ کی سمونا ہالپ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5-7 ، 6-4 اور 6-1 سے شکست دے کر سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کیا۔ تیسرے کوارٹر فائنل میں برطانیہ کی ہیتھر واٹسن نے جمہوریہ چیک کی سٹریکووا کو 6-1 ، 1-6 اور 6-4 سے شکست دی۔ چوتھے کوارٹر فائنل میں جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا نے روس کی سوتیلانہ کزنیٹسووا کو 6-7 ، 6-2 اور 6-4 سے ہرا کر سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کیا۔








