محصولات ڈویژن کے 8 جاری منصوبوں کے لئے 7 ارب 15 کروڑ روپے مختص

15
حکومت نے تنخواہ دار طبقے اور چھوٹے کاروباروں کیلئے سادہ ٹیکس ریٹرن فارم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):آئندہ مالی سال کے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت محصولات ڈویژن کے 8 جاری منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 7 ارب 15 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔

منگل کو جاری پی ایس ڈی پی کے مطابق ریجنل ٹیکس آفس ساہیوال میں ایڈیشنل آفس بلاک کی تعمیر کے منصوبہ کیلئے 22 کروڑ 24 لاکھ 30 ہزار روپے، کسٹم کمپلیکس سوست بشمول سپاہیوں کیلئے بیرکس کی تعمیر کے منصوبہ کیلئے 53 کروڑ 96 لاکھ 29 ہزار روپے، گوادر میں ماڈل کسٹم کلکٹریٹ کی تعمیر کے منصوبہ کیلئے 68 کروڑ 83 ہزار روپے، کراچی میں انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن آفس کی تعمیر کے منصوبہ کیلئے 7 کروڑ 28 لاکھ 83 ہزار روپے، سرگودھا میں علاقائی ٹیکس آفس کی تعمیر کے منصوبہ کیلئے 49 کروڑ 98 ہزار روپے، ایشیائی ترقیاتی بینک کی علاقائی سرحدی خدمات منصوبہ کے تحت انٹیگریٹڈ ٹرانزٹ ٹریڈ مینجمنٹ سسٹم کے منصوبہ کیلئے 2 ارب 50 کروڑ روپے، پاکستان ریزز ریونیو پروگرام منصوبہ کیلئے 2 ارب 49 کروڑ 31 لاکھ روپے اور سیالکوٹ میں ریجنل ٹیکس آفس کی عمارت کی تعمیر کی اراضی کے حصول کے منصوبہ کیلئے 15 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔