پی ایس ڈی پی،وزیراعظم ہیپاٹائٹس سی کے خاتمہ کے پروگرام کے لئے 1000 ملین روپے مختص

17
Budget2025-26

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):وفاقی وزارت برائے قومی صحت کے وزیراعظم ہیپاٹائٹس سی کے خاتمہ کے پروگرام کے لئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی )کے تحت آئندہ مالی سال 26-2025 کے لئے 1000 ملین روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے ۔ منگل کو جاری پی ایس ڈی پی دستاویز کے مطابق منصوبہ پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 34150 ملین روپے ہے جبکہ 30 جون 2025 تک منصوبہ کےلئے 8.070 ملین روپے کے فنڈز کے اجرا ءکا تخمینہ ہے۔ واضح رہے کہ آئندہ مالی سال کےلئے آئی ڈی ایس آر ایس منصوبہ کےلئے 1000 ملین روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا ہے۔