آئی ڈی ایس آر ایس منصوبہ کے لئے پی ایس ڈی پی کے تحت 2000 ملین روپے مختص

17
حکومت نے تنخواہ دار طبقے اور چھوٹے کاروباروں کیلئے سادہ ٹیکس ریٹرن فارم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):وفاقی وزارت برائے قومی صحت کے مختلف امراض کے علاج معالجہ (آئی ڈی ایس آر ایس) منصوبہ کے لئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی ) کے تحت آئندہ مالی سال 26-2025 کے لئے 2000 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ منگل کو جاری پی ایس ڈی پی دستاویز کے مطابق منصوبہ پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 4544 ملین روپے ہے جبکہ 30 جون 2025 تک منصوبہ کےلئے 1093.330 ملین روپے کے فنڈز کے اجرا کا تخمینہ ہے۔ واضح رہے کہ آئندہ مالی سال کےلئے آئی ڈی ایس آر ایس منصوبہ کےلئے 2000 ملین روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا ہے۔