کنگ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود ہسپتال ترلائی کے لئے پی ایس ڈی پی کے تحت 10 ملین روپے مختص

18
حکومت نے تنخواہ دار طبقے اور چھوٹے کاروباروں کیلئے سادہ ٹیکس ریٹرن فارم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):وفاقی وزارت برائے قومی صحت کے اسلام آباد میں کنگ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود ہسپتال ترلائی کے قیام کے لئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی ) کے تحت آئندہ مالی سال 26-2025 کے لئے 10 ملین روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے ۔

منگل کو جاری پی ایس ڈی پی دستاویز کے مطابق منصوبہ پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 2999.990 ملین روپے ہے اور توقع ہے کہ 30 جون 2025 تک منصوبہ کےلئے75 ملین روپے کے فنڈز جاری کر دیئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ آئندہ مالی سال کےلئے آئی ڈی ایس آر ایس منصوبہ کےلئے 10 ملین روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا ہے۔