اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):حکومت نے تنخواہ دار طبقے اور چھوٹے کاروباروں کیلئے سادہ ٹیکس ریٹرن فارم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
منگل کو آئندہ مالی سال 26۔2025 کا وفاقی بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ یکم جولائی سے 800 کالم والا ریٹرن سادہ فارمیٹ میں تبدیل کر دیا جائے گا، یہ آسان اور صارف دوست ریٹرن خاص طور پر تنخواہ دار اور چھوٹے کاروباروں کیلئے متعارف کرایا جا رہا ہے۔