پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں 2211 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ

21
Pakistan Stock Exchange
Pakistan Stock Exchange

اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوکاروباری ہفتے کے آغاز پر سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس میں 2211 پوائنٹس کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ انڈیکس 124,235پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جو حالیہ مہینوں کی بلند ترین سطح میں شمار ہوتا ہے۔تجارتی سیشن کے دوران مارکیٹ کا مجموعی ماحول مثبت رہا اور سرمایہ کاروں نے بڑے پیمانے پر خریداری میں دلچسپی ظاہر کی۔

ماہرین کے مطابق یہ تیزی حالیہ اقتصادی استحکام، آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت اور آئندہ بجٹ سے وابستہ مثبت توقعات کا نتیجہ ہے۔سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ملکی معیشت کے بہتر مستقبل کی امیدوں کا مظہر ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ یہ رجحان برقرار رہے گا اور مارکیٹ مزید مستحکم ہو گی۔ماہرین نے کہاکہ اگر موجودہ معاشی پالیسیوں میں تسلسل برقرار رہا تو سٹاک مارکیٹ میں مزید بہتری کا امکان ہے جو ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے خوش آئند پیغام ہے۔