وزیر اعظم محمد نواز شریف کی پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان سے ملاقات میں گفتگو

پاکستان کی افواج مادر وطن کو درپیش کسی بھی قسم کے خطرے کافوری جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہیں ،وزیر اعظم محمد نواز شریف کی پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان سے ملاقات میں گفتگو اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کی افواج مادر وطن کو درپیش کسی …

پاکستان کی افواج مادر وطن کو درپیش کسی بھی قسم کے خطرے کافوری جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہیں ،وزیر اعظم محمد نواز شریف کی پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کی افواج مادر وطن کو درپیش کسی بھی قسم کے خطرے کافوری جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہیں ۔انہوںنے یہ بات پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان سے پیر کو یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ایئر چیف نے وزیرا عظم کو پاکستان ایئر فورس کی آپریشنل تیاری بالخصوص تربیتی پہلووں کے بارے میں آگاہ کیا۔ ملاقات میں پی اے ایف کی ترقیاتی حکمت عملی اور آئندہ کے اہداف سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز بھی ملاقات میں موجود تھے۔

Leave a Reply