"ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے بری امام کا دورہ کیا اور سالانہ میلے کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔”
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا بری امام کا دورہ ، سالانہ میلے کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔15اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے بری امام کا دورہ کر کے سالانہ میلے کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اے ڈی سی ہیڈکوارٹرز اور اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر پارکنگ، لائٹنگ، داخلی و خارجی راستوں، زائرین کی آمد و رفت اور دیگر انتظامی امور کا معائنہ کیا گیا۔ہفتہ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے میلے کے لیے کیے گئےسیکیورٹی انتظامات اور حفاظتی اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے ہدایت کی کہ میلے کےدوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ پارکنگ کے مؤثر انتظامات کیے جائیں اور رش کے اوقات میں اضافی عملہ تعینات رکھا جائے تاکہ زائرین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے ہدایت کی کہ زائرین کو محفوظ اور سہولت بخش ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں۔







