"ایس بی سی گروپ نے کراچی فشریز ہاربر میں اپنے نئے کارپوریٹ آفس ونگ کا افتتاح کر دیا۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید چوہدری نے بطور مہمانِ خصوصی افتتاح کیا۔”
ایس بی سی گروپ نے کراچی فشریز ہاربر میں کارپوریٹ آفس کا افتتاح کر دیا

مزید خبریں
کراچی۔ 15 اگست (اے پی پی):ایس بی سی گروپ نے کراچی فشریز ہاربر میں اپنے نئے کارپوریٹ آفس ونگ کا افتتاح کردیا۔جاری اعلامیہ کے مطابق آفس کا افتتاح وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید چوہدری نے بطور مہمانِ خصوصی کیا۔
تقریب میں اعلی سرکاری حکام، صنعت کے رہنما اور کارپوریٹ ایگزیکٹوز نے شرکت کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر بحری امور نے پاکستان کی سمندری غذا ءکی برآمدات میں ایس بی سی گروپ کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے ویلیو ایڈیشن کے اقدامات، کارپوریٹ ماڈل کی تشکیل اور صنعت کو نئی شکل دینے پر ایس بی سی گروپ کا شکریہ ادا کیا۔تقریب میں منصور علی خان صدر و سی ای او بینک الحبیب، عمران حلیم شیخ صدر و سی ای او بینک اسلامی پاکستان، ریئر ایڈمرل شاہد احمد ستارہ امتیاز (ملٹری)، ایس بی ٹی (ریٹائرڈ)،چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی)، عون الحق بلوچ چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی، ڈاکٹر منصور وسان ڈی جی محکمہ میرین فشریز، اکبر پسنانی چیئرمین جوبلی انشورنس، ظہیر پسنانی چیئرمین ایس بی سی گروپ،علی پسنانی وائس چیئرمین ایس بی سی گروپ، سلطان ایم ڈی پینس ہاربر، احمد چنائے چیئرمین چنائے گروپ آف کمپنیز و نامزد صدر ایف پی سی آئی2027، ایس بی سی گروپ آف کمپنیز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور دیگر سرکاری و کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر ایس بی سی گروپ کے نمائندوں نے بتایا کہ کمپنی اس وقت پاکستان بھر میں 8 پروسیسنگ یونٹس چلا رہی ہے۔ کراچی میں9 واں پلانٹ زیرِ تعمیر ہے جس کا مقصد ویلیو ایڈڈ سمندری مصنوعات پر توجہ دینا ہے۔ایس بی سی گروپ کی سمندری غذا کی برآمدات گزشتہ سال 15,500 میٹرک ٹن رہیں، جس کے باعث یہ پاکستان کے دوسرے بڑے برآمد کنندگان میں شامل ہے۔ نئے پلانٹ کے ساتھ گروپ کا ہدف اپنی برآمدی صلاحیت اور ویلیو ایڈ مصنوعات کی رینج کو مزید بڑھانا ہے۔یہ افتتاح ایس بی سی گروپ کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے کیونکہ اس سے پاکستان کی بڑھتی ہوئی سمندری غذا کی برآمدی صنعت کی حمایت کے لیے کارپوریٹ موجودگی اور انفراسٹرکچر مزید مضبوط ہو گا۔اس موقع پرعمران حلیم شیخ کے صدر و سی ای او بینک اسلامی پاکستان بننے کی خوشی میںوفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید چوہدری ، ظہیر پسنانی چیئرمین ایس بی سی گروپ،علی پسنانی وائس چیئرمین ایس بی سی گروپ اور دیگر نے مل کر کیک کاٹا ۔







