پنجاب فوڈ اتھارٹی کاغیر قانونی مذبح خانے پر چھاپہ ، 700 کلو بدبودار، ایکسپائر گوشت برآمد، مقدمہ درج

لاہور۔15اگست (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صحت دشمن عناصر کیخلاف آپریشن کیا،ڈی جی پنجاب فوڈاتھارٹی راجہ منصور احمد نے ٹیموں کے ہمراہ سگیاں کے علاقے میں غیر قانونی مذبح خانے پر چھاپہ مارا جہاں 700 کلو بدبودار، ایکسپائر گوشت برآمد کر کے مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق گوشت کی رنگت نیلی ہوگئی تھی، تفصیلی معائنے میں گوشت مختلف موذی بیماریوں کا …

لاہور۔15اگست (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صحت دشمن عناصر کیخلاف آپریشن کیا،ڈی جی پنجاب فوڈاتھارٹی راجہ منصور احمد نے ٹیموں کے ہمراہ سگیاں کے علاقے میں غیر قانونی مذبح خانے پر چھاپہ مارا جہاں 700 کلو بدبودار، ایکسپائر گوشت برآمد کر کے مقدمہ درج کروا دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق گوشت کی رنگت نیلی ہوگئی تھی، تفصیلی معائنے میں گوشت مختلف موذی بیماریوں کا شکار پایا گیا۔ بیمار گوشت پر دانے،پانی کی تھلیاں بنی اور ریشوں(میٹ فائبر) میں کیڑے لگے پائے گئے۔ غیر قانونی سلاٹر اینڈ سٹوریج ہاوس رہائشی علاقے میں چھپ کر بنایا گیا، فوڈ سیفٹی ٹیموں کے پہنچنے پر مذبح خانے کا مالک موقع سے فرار ہو گیا۔برآمد شدہ مضر صحت گوشت پیمکو بھٹی میں جلا کر تلف کر دیا گیا۔ ناقص سٹوریج، مکھیوں کیڑوں کی بھرمار، ٹوٹے فرش، کھڑا گندا پانی،دیواروں پر فنگس لگی پائی گئی۔ڈی جی فوڈاتھارٹی نے کہا کہ خوراک میں جعلسازی سنگین جرم ہے۔ ناقص غیرمعیاری اشیا خورونوش کا کاروبار کرنے والوں کیخلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق معیاری خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔