آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم مرطوب ر ہے گا، محکمہ موسمیات

"محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم شام یا رات کے اوقات میں لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، مری، گلیات، سیالکوٹ، فیصل آباد، نارووال اور گجرات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔”

لاہور۔15اگست (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب ر ہے گا،تاہم شام یا رات کے اوقات میں لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، مری، گلیات، سیالکوٹ، فیصل آباد، نارووال اور گجرات کے گردونواح میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بعض علاقوں میں مطلع ابرالود رہاجبکہ بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28اور زیادہ سے زیادہ 36سینٹی گریڈرہا جبکہ ہوا میں نمی کی شرح58فیصدریکارڈ کی گئی ۔اسی طرح لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 107فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس فیز فائیو ڈی ایچ اے میں 90،برکی روڈ122، اے آر سی لا ہور114،ماڈل ٹا ئون 107، عسکری ٹین 66،بیدیاں روڈ88اور علامہ اقبال ٹائون میں 137 ریکارڈ کیا گیا۔