وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا انڈونیشیا میں زلزلے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی پر دکھ اور افسوس کا اظہار

"وزیراعظم محمد شہباز شریف نے انڈونیشیا میں زلزلے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔”

اسلام آباد۔15اگست (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے انڈونیشیا میں زلزلے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

ہفتہ کو ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں اس تباہی پر دلی صدمہ پہنچا ۔ وزیر اعظم نے پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے صدر پرابوو سوبیانتو، انڈونیشیا کے عوام اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دعائیں اور ہمدردیاں اس سانحے سے متاثرہ تمام افراد کے ساتھ ہیں اور ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان، برادر ملک انڈونیشیا کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے اور اس مشکل گھڑی کا سامنا کرنے والے تمام افراد کے لیے ہماری نیک خواہشات ہیں۔

مزید خبریں