جمیکا ۔ 3 جولائی (اے پی پی) بھارت اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 6 جولائی کو کنگسٹن، جمیکا میں کھیلا جائیگا۔ میچ میں پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا۔ بھارت کو میزبان ٹیم کے خلاف سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے جبکہ سیریز کا پہلا میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم …
بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 6 جولائی کو کھیلا جائیگا

مزید خبریں
جمیکا ۔ 3 جولائی (اے پی پی) بھارت اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 6 جولائی کو کنگسٹن، جمیکا میں کھیلا جائیگا۔ میچ میں پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا۔ بھارت کو میزبان ٹیم کے خلاف سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے جبکہ سیریز کا پہلا میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا تھا۔ بھارت نے سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 105 رنز سے شکست دی تھی، دوسرے میچ میں بھارت نے میزبان ٹیم کو 93 رنز سے شکست دی تھی جبکہ تیسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے کم بیک کرتے ہوئے بھارت کو 11 رنز سے شکست دی۔ بھارت کو ویسٹ انڈیز کے خلاف 2-1 کی برتری حاصل ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو سیریز برابر کرنے کے لئے سیریز کا آخری میچ جیتنا ضروری ہے جبکہ بھارت کی ٹیم میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہونے پر بھی سیریز اپنے نام کرلے گی تاہم دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے آخری میچ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ سیریز کا آخری میچ کانٹے دار ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 9 جولائی کو کنگسٹن میں کھیلا جائیگا۔








