عالمی بینک نے تنزانیہ کی بندرگاہ کے توسیعی منصوبے کیلئے قرضے کی منظوری دے دی

دار السلام ۔ 3 جولائی (اے پی پی) عالمی بینک نے تنزانیہ کی بندرگاہ کے توسیعی منصوبے کیلئے 345 ملین ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مشرقی افریقی ملک خشکی سے گھرے افریقی ملکو ں کیلئے گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے اور یہ چاہتا ہے کہ یہ پڑوسی ملک کینیا کی بندرگاہ سے زیادہ اہم رہے اس لیے اس نے توسیعی منصوبہ …

دار السلام ۔ 3 جولائی (اے پی پی) عالمی بینک نے تنزانیہ کی بندرگاہ کے توسیعی منصوبے کیلئے 345 ملین ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مشرقی افریقی ملک خشکی سے گھرے افریقی ملکو ں کیلئے گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے اور یہ چاہتا ہے کہ یہ پڑوسی ملک کینیا کی بندرگاہ سے زیادہ اہم رہے اس لیے اس نے توسیعی منصوبہ سامنے لایا ہے جس کیلئے 345 ملین ڈالر کی منظوری دے دی گئی ہے۔بینک آف تنزانیہ کے مطابق 2016 ءمیں اس بندرگاہ کے ذریعے 13.8 ملین ٹن سامان کی نقل و حمل کی گئی جسے 2020 ءتک 28 ملین ٹن سالانہ تک لانے کا منصوبہ ہے جس کیلئے کوششیں جاری ہیں۔2011 ءمیں اس بندرگاہ کے راستے 10.4 ملین ٹن سامان کی نقل و حمل ہوئی تھی۔

Leave a Reply