امریکی سینٹ کی آرمز کمیٹی کے وفد کا سینیٹر جان مکین کی قیادت میں بری فوج کے سربراہ جنر ل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ جنوبی وزیرستان کا دورہ

راولپنڈی ۔ 3 جولائی (اے پی پی) امریکی سینٹ کی آرمز کمیٹی کے وفد نے سینیٹر جان مکین کی قیادت میں بری فوج کے سربراہ جنر ل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا ۔پاک فو ج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل ‘میجر جنرل آصف غفور کے ٹوئیٹ کے مطابق امریکی سینیٹرز کے وفد کو پاک افغان سرحد کی سکیورٹی صورتحال بشمول …

راولپنڈی ۔ 3 جولائی (اے پی پی) امریکی سینٹ کی آرمز کمیٹی کے وفد نے سینیٹر جان مکین کی قیادت میں بری فوج کے سربراہ جنر ل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا ۔پاک فو ج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل ‘میجر جنرل آصف غفور کے ٹوئیٹ کے مطابق امریکی سینیٹرز کے وفد کو پاک افغان سرحد کی سکیورٹی صورتحال بشمول پاک افغان سرحد پر باڑ لگا کر نگرانی کے عمل کو مزید بہتر کرنے کے اقدامات سے متعلق امور پر بریفنگ دی گئی ۔وفد کو جنوبی وزیرستان میں سماجی و اقتصادی اقدامات سے متعلق بھی بریف کیا گیا ۔امریکی سینیٹرز کے وفد نے فضاءسے وزیرستان ایجنسی کے سرحدی علاقے ‘نئے تعمیر ہونے والے قلعے اور پوسٹوں ‘ترقیاتی کام بشمول سکولوں ‘کالجز ‘ہسپتالوں ‘سپورٹس سٹیڈیم ‘پانی کی ترسیل کی سکیموں اور مواصلاتی نیٹ ورک کا جائزہ لیا۔وفد نے دورہ کے دوران زمینی حقائق کا جائزہ لیتے ہوئے پاک فوج کی جانب سے قیام امن کے لئے کوششوں اور قربانیوں کا اعتراف کیا ۔سینیٹرز کے وفد نے اس اہمیت کو بھی تسلیم کیا کہ پاک افغان سرحد کو ایک نظام کے تحت لایا جائے ۔قبل ازیں امریکی سینیٹرز کا وفد موسم کی خرابی کے باعث لائن آف کنٹرول کا دورہ نہیں کرسکے۔

Leave a Reply