پاکستان سات سب میرین کیبلز کے ذریعے ٹیلی کام رابطوں کا مؤثر نیٹ ورک رکھتا ہے، شزہ فاطمہ خواجہ

اسلام آباد۔17جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان سات سب میرین کیبلز کے ذریعے ٹیلی کام رابطوں کا مؤثر نیٹ ورک رکھتا ہے، مستقبل میں مصر سے اشتراک کے خواہاں ہیں۔ منگل کووزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مصری سفیر ڈاکٹر ایہاب محمد عبد الحمید حسن نے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن …

اسلام آباد۔17جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان سات سب میرین کیبلز کے ذریعے ٹیلی کام رابطوں کا مؤثر نیٹ ورک رکھتا ہے، مستقبل میں مصر سے اشتراک کے خواہاں ہیں۔ منگل کووزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مصری سفیر ڈاکٹر ایہاب محمد عبد الحمید حسن نے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں سائبر سکیورٹی اور میری ٹائم کیبلز میں تعاون کے لیے مشترکہ ورکشاپس کے انعقاد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شزہ فاطمہ نے کہا کہ پاکستان اور مصر میں کئی مماثلتیں ہیں جو مختلف شعبوں میں شراکت داری کی بنیاد فراہم کرتی ہیں،مصری آؤٹ سورسنگ اہداف اور نیشنل ڈیجیٹائزیشن ایجنڈاوزیراعظم شہباز شریف کے ڈیجیٹل پاکستان وژن سے ہم آہنگ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سائبر سکیورٹی کے شعبے میں عالمی سطح پر کامیابیاں حاصل کیں، ہیکاتھونز کو بین الاقوامی پذیرائی ملی، مصری نوجوانوں کو پاکستانی سائبر سیکیورٹی مقابلوں میں شرکت کی دعوت دیتی ہوں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور مصر اہم سٹریٹجک مقامات پر واقع ہیں ،پاکستان مشرق کو وسطی ایشیا سے، اور مصر دنیا سے جوڑتا ہے، پاکستان سات سب میرین کیبلز کے ذریعے ٹیلی کام رابطوں کا مؤثر نیٹ ورک رکھتا ہے، مستقبل میں مصر سے اشتراک کے خواہاں ہیں۔ اس موقع پرمصری سفیر نے کہا کہ فائیو جی ،فن ٹیک، تربیتی پروگرامز اور اسکالرشپس میں دوطرفہ تعاون کے خواہاں ہیں۔