نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان کی ملاقات

24

اسلام آباد۔17جون (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار کو سراہتے ہوئے انہوں نے تعاون کو مزید وسعت دینے خاص طور پر تجارت، سیاحت اور عوام سے عوام کے تبادلے کی ضرورت پر زور دیا۔