اسلام آباد۔17جون (اے پی پی):پارلیمانی کمیٹی برائے امور کشمیر کے چیئرمین رانا قاسم نون نے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف اپنے برادر ملک ایران کی حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور اس کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے جو جارحیت شروع کی ہے اس پر مسلم امہ کو ایران کی حمایت میں متحد …
اسرائیلی جارحیت کے خلاف اپنے برادر ملک ایران کی حمایت جاری رکھیں گے، چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے امور کشمیر

مزید خبریں
اسلام آباد۔17جون (اے پی پی):پارلیمانی کمیٹی برائے امور کشمیر کے چیئرمین رانا قاسم نون نے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف اپنے برادر ملک ایران کی حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور اس کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے جو جارحیت شروع کی ہے اس پر مسلم امہ کو ایران کی حمایت میں متحد ہونا پڑے گا ۔
رانا محمد قاسم نون نے کہا کہ پاکستان اپنے برادر ملک ایران کی حمایت جاری رکھے گا اور پاکستان کی سیاسی قیادت نے برملا اس کا اعادہ بھی کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری امت مسلمہ کو چاہئے کہ وہ برادر ملک ایران کی حمایت کرے اور عالمی برادری پر اسرائیلی جارحیت رکوانے کے لئے دبائو ڈالے۔








