اسلام آباد۔17جون (اے پی پی):ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 11ماہ میں سالانہ بنیادوں پر9فیصداضافہ ہواہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 11ماہ میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات سے ملک کو7.648ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 9فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات سے ملک کو7.046ارب …
ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات میں مالی سال کے پہلے 11ماہ میں 9فیصداضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔17جون (اے پی پی):ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 11ماہ میں سالانہ بنیادوں پر9فیصداضافہ ہواہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 11ماہ میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات سے ملک کو7.648ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 9فیصدزیادہ ہے،
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات سے ملک کو7.046ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا،مئی میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات کاحجم 329ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواپریل کے مقابلہ میں 4فیصدزیادہ اورگزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں ایک فیصدکم ہے،اپریل میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات سے ملک کو317ملین ڈالر اورگزشتہ سال مئی میں 332ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔








