اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے تمام متعلقہ اداروں کی 4 سالہ کارکردگی رپورٹ طلب کر لی‘ کرپشن سے پاک ادارے بنانے کیلئے وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں ٹی آئی پی کی اراضی پر قبضہ مافیا اور کرپشن کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر پی آر صغیر انور وٹو نے …
وزیراعظم نواز شریف نے وزارت آئی ٹی سے تمام متعلقہ اداروں کی 4 سالہ کارکردگی رپورٹ طلب کر لی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے تمام متعلقہ اداروں کی 4 سالہ کارکردگی رپورٹ طلب کر لی‘ کرپشن سے پاک ادارے بنانے کیلئے وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں ٹی آئی پی کی اراضی پر قبضہ مافیا اور کرپشن کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر پی آر صغیر انور وٹو نے بتایا کہ وزیراعظم کی طرف سے رپورٹ طلب کئے جانے سے قبل ہی باقاعدگی کے ساتھ انہیں ہر سال کارکردگی رپورٹ ارسال کر دی جاتی ہے۔ وزیراعظم کی طرف سے کارکردگی رپورٹ طلب کرنے کے حوالہ سے سوال پر انہوں نے بتایا کہ وزارت آئی ٹی نے اس حوالہ سے تفصیلی رپورٹ وزیراعظم کو ارسال کر دی ہے، یہ کام ایڈمنسٹریشن کا ہوتا ہے جو باقاعدگی کے ساتھ ہر سال یہ رپورٹ مرتب کرتا ہے۔ ڈائریکٹر پی آر نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں وزارت آئی ٹی اور متعلقہ اداروں کو کرپشن سے پاک کرنے کے حوالہ سے وزارت نے متعدد اقدامات کرتے ہوئے ٹی آئی پی میں کرپٹ افسران کے کیسز نیب کو بھجوا دیئے ہیں، بعض کرپٹ افسران نے وزارت کی طرف سے کی گئی کارروائی کے خلاف عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔ انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں بتایا کہ ٹی آئی پی میں بعض کرپٹ افسران اور اہلکاروں کی طرف سے سرکاری املاک پر قبضہ کیا گیا تھا جسے واگزار کرا لیا گیا اور اس میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر آئی ٹی انوشہ رحمن کرپشن کرنے والوں کے سخت خلاف ہے اور جب کسی کے بارے میں انہیں کرپشن سے متعلق اطلاعات ملتی ہیں تو وہ مکمل تحقیقات کرتے ہوئے ملوث عناصر کو جب تک فارغ نہیں کر دیتیں چین سے نہیں بیٹھتیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت نے گذشتہ چار سال میں آئی ٹی کے فروغ کیلئے اربوں روپے کے منصوبے مکمل کئے اور بعض اب بھی جاری ہیں۔








