اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ انہوں نے جے آئی ٹی کو ایک ایک پائی کا حساب دےدیا ہے، پانامہ کیس میں وزیراعظم محمد نواز شریف کا نام نہیں ہے، پاکستان اگلے 12 سال تک دنیا کی 30 بڑی معیشتوں کی فہرست میں شامل ہوجائے گا، عالمی طاقتیں عمران خان کے ذریعے پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش …
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈارکی جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ انہوں نے جے آئی ٹی کو ایک ایک پائی کا حساب دےدیا ہے، پانامہ کیس میں وزیراعظم محمد نواز شریف کا نام نہیں ہے، پاکستان اگلے 12 سال تک دنیا کی 30 بڑی معیشتوں کی فہرست میں شامل ہوجائے گا، عالمی طاقتیں عمران خان کے ذریعے پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کر رہی ہیں، ارسلان افتخار کیس کو مدنظر رکھتے ہوئے سپریم کورٹ کو چاہئے کہ مریم نواز کی طلبی پر نوٹس لیتے ہوئے جے آئی ٹی کو حکم دے کہ انہیں بھی سوالنامہ بھیجا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کل رات سے ٹی وی ٹکر چل رہے تھے کہ مجھے تین مرتبہ بلایا گیا اور میں مصروفیات کی وجہ سے نہیں آسکا، یہ غلط ہے، مجھے جو نوٹس ملا ہے وہ 28 جون کا تھا اور میرے سٹاف نے جب مجھے اطلاع دی اس پر 3 بجے کا وقت تھا، میں سپریم کورٹ کے حکم پر آئین و قانون کے تحت پیش ہوا۔ جہاں تک جو سوالات انہوں نے پوچھے میں نے ان کے جوابات دیئے، جو بھی معاملات ہیں شفاف ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کا کسی بھی جگہ نہ پانامہ پیپرز میں نام ہے نہ کسی کمپنی میں نام ہے، جن لوگوں کے نام ہیں وہ آج مختلف سیاسی پارٹیوں میں موجود ہیں اور سب سے زیادہ اس بات پر سازشی سیاست کر رہے ہیں۔ تقریباً 23 سال سے اس ملک میں تماشا لگا ہوا ہے، چند ریفرنسز مشرف کے زمانے میں بنائے گئے، یہ ریفرنسز بدنیتی اور جھوٹ کی بنیاد پر بنائے گئے اور طاقت کے زور پر بنائے گئے تھے۔ 23 سال سے اس ملک میں یہ ڈرامہ چلتا آ رہا ہے، میں اگر آپ کو ان تین ریفرنسز میں سے ایک کی مثال دوں تو وہ 14 فروری2000ءکو تفتیشی رپورٹ تیار ہوئی، 14 فروری کو چیئرمین نیب نے اس کی منظوری دی، سیکشن 18 جی کے تحت اسے مکمل کرتے ہوئے 14 فروری کو ہی لاہور کی عدالت میں اس ریفرنس کو پیش کردیا جاتا ہے۔








