اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ قطر کے شہزادے کا بیان شامل ہونے تک جے آئی ٹی کی تفتیش کی کوئی ساکھ اور اہمیت نہیں ہو گی۔ انہوں نے سوا ل کیا کہ جے آئی ٹی نے قطر کے شہزادے کو سوال نامہ بھیجنے سے تحریری انکار کیا، کیا اس طرح قانون کی …
ڈاکٹر آصف کرمانی کی فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے باہر صحافیوں سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ قطر کے شہزادے کا بیان شامل ہونے تک جے آئی ٹی کی تفتیش کی کوئی ساکھ اور اہمیت نہیں ہو گی۔ انہوں نے سوا ل کیا کہ جے آئی ٹی نے قطر کے شہزادے کو سوال نامہ بھیجنے سے تحریری انکار کیا، کیا اس طرح قانون کی دھجیاں نہیں اڑائی گئیں، ہمارے بنیادی دفاع اور اہم گواہ سے بیان نہیں لیا جا رہا، کیا یہ حقائق چھپانے کے مترادف نہیں، کیا یہ ارسلان افتخار کیس میں دئیے گئے عدالت عظمٰی کے واضع احکامات اور فیصلے کی توہین نہیں۔ عدالت عظمٰی اس کا نوٹس لے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کوفیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ حسین نواز چھٹی مرتبہ جے آئی ٹی میں پیش ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عجیب عیجب کہانیوں سے لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس میں عمران خان اور ان کے ساتھی سرفہرست ہیں








