گذشتہ مالی سال کے دوران افراط زر کی اوسط شرح 4.16 فیصد رہی، ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2016-17ءکے دوران افراط زر کی اوسط شرح 4.16 فیصد رہی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جون 2017ءکے دوران صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے (سی پی آئی) میں 0.41 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ گذشتہ مالی سال کے دوران اس سے پچھلے مالی سال کے مقابلہ میں فوڈ اور نان الکوحلک بیوریج …

اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2016-17ءکے دوران افراط زر کی اوسط شرح 4.16 فیصد رہی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جون 2017ءکے دوران صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے (سی پی آئی) میں 0.41 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ گذشتہ مالی سال کے دوران اس سے پچھلے مالی سال کے مقابلہ میں فوڈ اور نان الکوحلک بیوریج کی قیمتوں میں 3.27 فیصد اور جلد خراب نہ ہونے والی مصنوعات کی قیمتوں میں 2.56 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جلد خراب ہونے والی مصنوعات کی قیمتوں میں گذشتہ مالی سال میں جولائی تا جون 2016-17ءکے دوران 7.47 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح الکوحل بیوریجز اور تمباکو کی قیمتوں میں 12.04 فیصد کا اضافہ، فرنیچر اور گھریلو استعمال کی مصنوعات کی قیمتوں میں مالی سال کے دوران 3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Leave a Reply