کراچی ۔ 4 جولائی (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 4.252 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ منگل کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 2.890 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 4.252 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 11846 رہی۔ سب سے زیادہ …
پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 4.252 بلین روپے کے سودے طے

مزید خبریں
کراچی ۔ 4 جولائی (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 4.252 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ منگل کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 2.890 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 4.252 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 11846 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 2.426 بلین روپے رہی جبکہ کرنسیزکے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 995.884 ملین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 514.233 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 140.864 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 112.959 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 44.906 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 14.038 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 3.102 ملین روپے رہی۔








