بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی نے موسم گرما میں عربی زبان کے کورسز کے لیے اندراج شروع کر دیا

5
International Islamic University
International Islamic University

اسلام آباد۔22جون (اے پی پی):بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد (آئی آئی یو آئی ) نے گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران آٹھ ہفتے کے عربی زبان سیکھنے کے کورسز میں داخلہ کے لیے 7 جولائی 2025 تک درخواستیں طلب کی ہیں۔یہ کورسز، مرد اور خواتین کے لیے الگ الگ کلاسوں کے ساتھ 8 جولائی 2025 کو شروع ہوں گے۔ کورسز عربی زبان کی مہارت کو بڑھانے اور ثقافتی تفہیم کو فروغ دینے کے لیے بنائے گئے ہیں۔عربی زبان میں سرٹیفکیٹ ابتدائی طور پر ان لوگوں کی ضروریات کو پورا کرتا ہے جن کو عربی زبان کا پہلے سے علم نہیں ہے۔

ڈپلومہ پروگرام ان طلباء کے لیے تیار کیا گیا ہے جنہوں نے سرٹیفکیٹ کورس کامیابی سے مکمل کر لیا ہے جبکہ ایڈوانسڈ ڈپلومہ ان لوگوں کے لیے ہے جنہوں نے آئی آئی یو آئی یا کسی مستند ادارہ سے ڈپلومہ مکمل کیا ہو۔ہر اہل طالب علم کو کورس کے لیے 15,000 روپے فیس ادا کرنی ہوگی، پیر سے جمعرات تک کلاسز کا انعقاد کیا جائے گا، مردوں کیلئے کلاسز کے اوقات شام 5:00 بجے سے شام 7:30 بجے جبکہ طالبات کے لیے صبح 9:00 بجے سے 11:30 بجے تک ہوں گے۔مزید معلومات کے لیے IIUI کی ویب سائٹ www.iiu.edu.pk یا 051-9019919 یا 0334-5085701 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔