بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ سائنسز (BIITMS) لورالائی میں بی ایس نرسنگ میں داخلے کے خواہشمند امیدواروں کے لیے نرسنگ کالجز ایڈمیشن ٹیسٹ (NCAT) منعقد کیا گیا، جس میں 120 مرد و خواتین امیدواروں نے شرکت کی۔ ٹیسٹ کے دوران امیدواروں کے لیے پرسکون، منظم اور شفاف امتحانی ماحول فراہم کیا گیا
بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ سائنسز لورالائی میں بی ایس نرسنگ میں داخلے کے ٹیسٹ (NCAT) کا انعقاد

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی):بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ سائنسز (BIITMS) لورالائی میں بی ایس نرسنگ میں داخلے کے خواہشمند امیدواروں کے لیے نرسنگ کالجز ایڈمیشن ٹیسٹ (NCAT) منعقد کیا گیا، جس میں 120 مرد و خواتین امیدواروں نے شرکت کی۔ ٹیسٹ کے دوران امیدواروں کے لیے پرسکون، منظم اور شفاف امتحانی ماحول فراہم کیا گیا۔ امتحان کے تمام انتظامات BIITMS لورالائی کے اسٹاف کی زیرِ نگرانی مکمل کیے گئے، جبکہ امتحانی ہال میں امیدواروں کی نشستوں، حاضری، نگرانی اور دیگر ضروری انتظامات کو موثر انداز میں یقینی بنایا گیا۔ امتحانی عمل کے دوران نظم و ضبط اور شفافیت کو خصوصی اہمیت دی گئی ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لورالائی ڈاکٹر فہیم اتمانخیل اور پرنسپل نرسنگ کالج لورالائی نے امتحانی ہال کا دورہ کیا اور ٹیسٹ کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے امتحانی عمل، امیدواروں کے لیے فراہم کی گئی سہولیات اور انتظامی امور پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ڈی ایچ او ڈاکٹر فہیم اتمانخیل اور پرنسپل نرسنگ کالج نے BIITMS لورالائی کے پرنسپل اور اسٹاف کی بہترین انتظامی کارکردگی، تعاون اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے منظم اور شفاف امتحانات سے میرٹ کی بنیاد پر اہل امیدواروں کے انتخاب میں مدد ملتی ہے اور نوجوانوں کو شعبہ صحت میں پیشہ ورانہ تعلیم حاصل کرنے کے بہتر مواقع میسر آتے ہیں۔اس موقع پر BIITMS لورالائی انتظامیہ کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ادارہ مستقبل میں بھی مختلف تعلیمی، پیشہ ورانہ اور داخلہ ٹیسٹس کے انعقاد کے لیے شفاف، منظم، محفوظ اور معیاری امتحانی ماحول فراہم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔ واضح رہے کہ نرسنگ کے شعبے میں معیاری افرادی قوت کی تیاری صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے، جبکہ ایسے داخلہ ٹیسٹس میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر قابل اور مستحق امیدواروں کے انتخاب میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔







