یونیورسٹیوں کی عالمی درجہ بندی میں نسٹ 371 ویں درجہ پربرقرار

اسلام آباد۔23جون (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2026 کے مطابق 371 ویں درجے پر برقرار ہے۔ نسٹ نے یہ درجہ مسلسل دوسرے سال حاصل کیاہے ۔صرف دو پاکستانی جامعات دنیا کی 400 بہترین درسگاہوں میں شامل ہونے میں کامیاب ہوسکی ہیں۔ عالمی سطح پر سینکڑوں جامعات کے درمیان سخت مقابلے کے باوجود نسٹ کا اس مقام پر برقرار رہنا اس کی …

اسلام آباد۔23جون (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2026 کے مطابق 371 ویں درجے پر برقرار ہے۔ نسٹ نے یہ درجہ مسلسل دوسرے سال حاصل کیاہے ۔صرف دو پاکستانی جامعات دنیا کی 400 بہترین درسگاہوں میں شامل ہونے میں کامیاب ہوسکی ہیں۔

عالمی سطح پر سینکڑوں جامعات کے درمیان سخت مقابلے کے باوجود نسٹ کا اس مقام پر برقرار رہنا اس کی معیاری تعلیم، موثر تحقیق، بین الاقوامی روابط اور دنیا بھر کی جامعات و اداروں میں اس کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔