اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2016-17ءمیں بجلی کے پنکھوں کی برآمدات میں22 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال میں ابتدائی11 ماہ میں جولائی تا مئی کے دوران1.129 ملین پنکھے برآمد کئے گئے جس سے 27.712 ملین ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ کمایا گیا ہے جبکہ مالی سال2015-16ءکے اسی عرصہ کے …
گذشتہ مالی سال کے دوران بجلی کے پنکھوں کی برآمدات میں22 فیصداضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2016-17ءمیں بجلی کے پنکھوں کی برآمدات میں22 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال میں ابتدائی11 ماہ میں جولائی تا مئی کے دوران1.129 ملین پنکھے برآمد کئے گئے جس سے 27.712 ملین ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ کمایا گیا ہے جبکہ مالی سال2015-16ءکے اسی عرصہ کے دوران پنکھوں کی قومی برآمدات سے 22.640 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا اور اس دوران1.195 ملین پنکھے برآمد کئے گئے تھے۔








